سنگاپور میں بھارتی چوروں کی چالاکی ناکام، ہیرا چوری پر قید کی سزا

سنگاپور میں بھارتی شہریوں کی چوری ناکام، جعلی ہیرے سے اصلی کی تبدیلی سی سی ٹی وی میں ریکارڈ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنگاپور میں بھارتی چوروں کی چالاکی ناکام، ہیرا چوری پر قید کی سزا

سنگاپور: (رائیٹ ناؤنیوز) سنگاپور پولیس نے دو بھارتی شہریوں کو تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار سنگاپوری ڈالر مالیت کے ہیرے کی چوری کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ چائنا ٹاؤن کے جیولری شاپ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 42 سالہ منوج کمار اور اس کے ساتھی نے بھارت میں جعلی ہیرا تیار کروا کر اصلی ہیرے سے تبدیل کیا۔ انہوں نے چالاکی سے دکان کے سیلز منیجر کو مصروف رکھا اور ہیرے کی تبدیلی کر دی۔

چوری کے بعد دونوں ملزمان نے ہوٹل کا کمرہ خالی کرکے بھارت واپسی کی پرواز بک کر لی مگر سی سی ٹی وی کیمروں نے ان کی چوری کو ریکارڈ کر لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چانگی ایئرپورٹ پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ معاملہ سنگاپور کی عدالت میں پہنچ گیا جہاں ایک ملزم کو دو سال، دو ماہ اور دو ہفتے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوسرے ملزم کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ یہ ملزمان خاص طور پر اس چوری کی غرض سے سنگاپور آئے تھے اور فرار کی منصوبہ بندی بھی پہلے سے کر رکھی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد ہیرا برآمد کر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں