فلم ‘ستلج’ میں دلجیت دوسانجھ نے جسونت کھالڑا کا کردار ادا کیا، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ بھارتی پنجاب کی تاریخ پر مبنی ہے، جو ریلیز کے دو دن بعد ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی۔ فلم میں دلجیت نے انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کی کہانی 1990 کی دہائی میں بھارتی پنجاب کی گمشدگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جسونت نے اجتماعی آخری رسومات کو بے نقاب کیا۔ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اسے سینسر شپ کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام نے فلم کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ دلجیت نے کہا کہ فلم حقائق پر مبنی ہے جنہیں عدالتوں نے تسلیم کیا ہے۔
واضح رہے کہ جسونت سنگھ کی گمشدگی نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ ان کی جدوجہد نے ان کے کردار کو مؤثر اور باوقار بنایا۔
یاد رہے کہ بھارتی سینما میں سیاسی طور پر حساس موضوعات پر مبنی فلموں کو اکثر سنسر شپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم ‘ستلج’ بھی اسی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔














