پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول 320.73 روپے اور ڈیزل 367.21 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 22 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے بتایا ہے کہ یہ قیمتیں نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت ہیں۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی 2026 سے ہوگا اور ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل نئی قیمتوں پر فروخت ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں