مریم نواز کا آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور قرضوں کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور بلاسود قرضوں کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور قرضوں کا اعلان

مظفر آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے 5 ہزار لیپ ٹاپ، 2 ہزار اسکالرشپس اور بلاسود قرضوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا کہ وہ خود کو مظفرآباد میں مہمان نہیں بلکہ اپنے گھر میں محسوس کرتی ہیں۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی۔ مسلم لیگ ن عملی کام پر یقین رکھتی ہے، جس کی مثال پنجاب میں ترقیاتی کام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید سہولتیں، مفت تعلیم اور بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ “ستھرا آزاد کشمیر” پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

پنجاب میں جاری کامیاب منصوبے آزاد کشمیر میں بھی نافذ کیے جائیں گے۔ گرین بسیں اور کم لاگت رہائشی منصوبے آزاد کشمیر میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں