ریگل چوک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، مرتضیٰ وہاب کا ختم نبوت چوک کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ربیع الاول کے موقع پر ریگل چوک کا نام ختم نبوت چوک رکھنے کا اعلان کیا، جس سے شہر میں روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریگل چوک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، مرتضیٰ وہاب کا ختم نبوت چوک کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختم نبوت ﷺ چوک رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان میونسپل کمشنر اور سٹی کونسل اراکین کے ہمراہ کراچی کے علاقے صدر میں ریگل چوک کے دورہ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر کراچی میں روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔ جبکہ ختم نبوت ﷺ چوک کی ازسرِ نو تعمیر و آرائش کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نے محرم الحرام میں مثالی انتظامات کیے تھے اور ربیع الاول کے دوران بھی شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ربیع الاول کے موقع پر کراچی میں مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں