آزاد کشمیر انتخابات کا نیا شیڈول جاری، مرحلہ وار انعقاد

چیف الیکشن کمشنر نے آزاد کشمیر کے انتخابات 3 مرحلوں میں کرنے کا اعلان کیا ہے، نیا شیڈول جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر انتخابات کا نیا شیڈول جاری، مرحلہ وار انعقاد

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات اب 3 مرحلوں میں ہوں گے۔ نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق، میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔ مظفرآباد میں 2 اگست، جب کہ پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو انتخابات ہوں گے۔

مرحلہ وار انتخابات کے نتائج پولنگ کے دن شام کو جاری کیے جائیں گے۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں بھی 2 اگست کو انتخابات منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور سکیورٹی، انتخابی عملے کی تعیناتی کی بہتری کے لیے کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں