این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ، حفاظتی اقدامات کی ہدایت

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ، حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 جولائی تک ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ممکنہ خطرات کی بنا پر خصوصی نگرانی کی جائے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہنزہ، شگر اور گانچھے میں دریاؤں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی طغیانی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں میں شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی ایم اے نے چترال اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور فوری امداد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں