وفاقی ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل پالیسی میں اہم تبدیلی، وزارت خزانہ کا فیصلہ

وفاقی ملازمین کے ٹائم اسکیل پالیسی میں تبدیلی سے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو ترقی کا عمل مزید آسان ہوگا۔ وزارت خزانہ نے واضح ہدایات جاری کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل پالیسی میں اہم تبدیلی، وزارت خزانہ کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل پالیسی میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل کا عمل مزید سہل بنا دیا ہے۔

نئے فیصلے سے 10 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو پہلے ٹائم اسکیل کا حصول ممکن ہوگا۔ یہ اقدام وفاقی ملازمین کے لیے ترقی کی راہ میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

بی پی ایس 16 میں ترقی پانے والے اسسٹنٹس کے لیے بھی ٹائم اسکیل کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ ایکس پاکستان لیو اور ہاف ایوریج پے پر موجود ملازمین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزارت خزانہ نے ٹائم اسکیل کے معاملے پر موجود ابہام کو ختم کرتے ہوئے نیا مؤقف جاری کیا ہے۔ تمام وزارتوں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹائم اسکیل کی منظوری کے لیے اسکیل کمیٹی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری ضروری ہے۔ وفاقی ملازمین کے سروس بینیفٹس کے حوالے سے اہم دفتر میمورنڈم بھی جاری کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں