یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے نظام کا خیرمقدم، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی توقع

پیٹرولیم ڈیلرز نے یومیہ قیمتوں کے نظام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے نظام کا خیرمقدم، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی توقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی بلاتعطل پیٹرولیم فراہمی پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قلت کے باوجود ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی مؤثر رہی۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ یومیہ قیمتوں کا نیا نظام سات روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی ہوگا۔ یہ نظام ہفتہ وار قیمتوں کے نظام کی طرح سات روزہ اوسط پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومیہ قیمتوں کے نظام سے مارکیٹ میں بگاڑ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ اس سے مارکیٹ استحکام میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مطالبہ کیا تھا کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کے درمیان ضوابط میں ان کی رائے شامل کی جائے۔ وزیر پیٹرولیم نے مارجن 8 فیصد کرنے پر غور کی بھی یقین دہانی کرائی۔

دیگر متعلقہ خبریں