الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے غیر آئینی ہونے پر انتخابی نشان سے محروم کر دیا۔ ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کے تقاضے پورے نہیں کر سکی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ٹی ایل پی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ دستاویزات مسترد کرتے ہوئے کرین نشان واپس لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہیں کر سکی۔ انٹرا پارٹی انتخابات جماعتی آئین کے مطابق نہیں تھے۔
فیصلے میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215(5) کے تحت انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیا گیا اور حکام کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ انتخابی نشان کا اجرا قانونی تقاضے پورے کرنے سے مشروط ہوتا ہے۔ ٹی ایل پی اس سے پہلے بھی کئی مسائل کا سامنا کر چکی ہے۔















