خیبرپختونخوا نے این ای سی اجلاس میں وفاق کو 1100 ارب روپے دینے پر غیر مشروط اتفاق نہیں کیا۔ یہ اتفاق چیئرمین سے ملاقات کے ساتھ مشروط تھا۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اطلاع دی ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں وفاق کو 1100 ارب روپے دینے پر خیبرپختونخوا نے غیر مشروط اتفاق نہیں کیا۔ یہ اتفاق چیئرمین سے ملاقات کے ساتھ مشروط تھا۔
پشاور میں پریس کانفرنس میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے آئینی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہونا ضروری ہے، لیکن یہ باقاعدگی سے نہیں ہو رہے۔ پاکستان کو ان اجلاسوں کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ سی سی آئی اجلاس بروقت طلب کیا جائے تاکہ وفاق و صوبوں کے اہم معاملات آئینی طریقے سے حل ہوں۔
واضح رہے کہ حالیہ سی سی آئی اجلاس اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا تھا، لیکن آئندہ اجلاس وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔















