سندھ میں مال گاڑی حادثہ، کراچی سے پنجاب ٹرین سروس معطل

سندھ میں مال گاڑی کے حادثے کی وجہ سے کراچی سے پنجاب ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے، ریلوے حکام نے مسافروں کے لیے ریفنڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں مال گاڑی کو حادثہ، کراچی سے پنجاب ٹرین سروس معطل

مٹیاری: (رائیٹ ناؤ نیوز) وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 17 بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں، جس کے باعث کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی اقدامات شروع کیے۔ مختلف اسٹیشنز پر مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

حادثے کے بعد مسافروں کی حفاظت کے اقدامات کیے گئے۔ قراقرم ایکسپریس کو حیدرآباد میں خالی کرایا گیا، جبکہ دیگر ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تمام متاثرہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ مسافروں کو ریفنڈ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کے مطابق ٹریک کی مرمت کے لیے کوشیشیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں