پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر ٹرانسپورٹ کرایوں کا بوجھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر ٹرانسپورٹ کرایوں کا بوجھ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں 80 روپے سے 1 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے آپریٹنگ اخراجات بڑھادیے ہیں۔ کرایوں میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن کے مطابق ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد کم سے کم کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ان مشکلات کو بڑھا دیتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں