پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے 44 کروڑ ڈالر کے معاہدوں کو وزیراعظم نے خوش آئند قرار دیا، چین نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 44 کروڑ ڈالر کے معاہدوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان چین فارماسیوٹیکل بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو ظاہر کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے چین کو پاکستان کا قابل اعتماد ساتھی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب رہا اور یہ سرمایہ کاری سی پیک (CPEC) 2 کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک فیز ون کے تحت کی گئی سرمایہ کاری کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے چین کی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین کی معاشی ترقی صدر شی جن پنگ کی قیادت کی مرہون منت ہے۔ ان کے مطابق چین اب دنیا کی نمایاں طاقت بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ خطے میں بحران نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان نے امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میمورنڈم پر دستخط ہوئے جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں بھی چین نے تعاون کیا۔













