وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بند کمرے کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کی پالیسیوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سوات: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بند کمروں میں فیصلے کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان فیصلوں کے تجربات خیبرپختونخوا میں کیے جا رہے ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ان پالیسیوں سے مایوس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب یہاں عمران خان کی پالیسیوں کا نفاذ ہوگا تاکہ عوام کو بہتر نتائج مل سکیں۔
وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہید سب کے ہوتے ہیں، اور مولانا کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
شفیع جان نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بیان کی بنیاد پر غدار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 80 فیصد حصے کو نو گو ایریا قرار دیا جا چکا ہے۔












