پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا وزیراعظم سے فوری اقدامات کا مطالبہ، برآمدات میں جمود پر تشویش

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے، بصورت دیگر برآمدات میں جمود کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا وزیراعظم سے فوری اقدامات کا مطالبہ، برآمدات میں جمود پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں ٹیکسٹائل برآمدات میں صرف 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026ء میں برآمدات سالانہ بنیاد پر 16.71 فیصد کم ہو گئیں۔

کونسل نے کہا کہ صنعتی بجلی کے ٹیرف اور مالی بوجھ سے عالمی مسابقت متاثر ہو رہی ہے۔ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم پر عمل درآمد نہ ہونے سے برآمد کنندگان مشکلات کا شکار ہیں۔ کپاس کی پیداوار بھی 55 لاکھ گانٹھوں تک محدود ہو گئی ہے۔

کونسل کا مطالبہ ہے کہ حکومت صنعتی بجلی کے نرخ کم کرے اور ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم فوری نافذ کرے۔ ای او بی آئی میں آجر کے حصے کی شرح کو 2 فیصد تک لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

کونسل کے رہنما فواد انور نے کہا کہ بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو برآمدات کا جمود مزید گہرا ہو سکتا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے ٹیکسٹائل صنعت رعایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر برابری کے مواقع کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت کا اہم ستون ہے اور برآمدات کا بڑا حصہ فراہم کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں عالمی مسابقت کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں