وفاقی کابینہ میں ردو بدل متوقع، نوجوانوں کی شمولیت کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں نوجوانوں کی شمولیت متوقع ہے۔ کارکردگی میں بہتری کے لئے اصلاحات کا ارادہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی کابینہ میں ردو بدل متوقع، نوجوانوں کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے اور نوجوان چہروں کی شمولیت کے لئے وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کی توقع ہے۔

نئے شامل ہونے والے ارکان محنتی اور متحرک ہوں گے، وزیراعظم نے کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بعض وزارتوں کی کارکردگی پر وزیراعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے پر وزیراعظم نے تشویش ظاہر کی ہے۔ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات کے نتائج پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے بعض وزارتوں میں اصلاحات پر غور کیا جارہا ہے۔ وزارت آبی وسائل کی کارکردگی پر بھی وزیراعظم غیرمطمئن ہیں۔ کمزور وزارتوں کی خامیاں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔ اصلاحات کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانے کا ارادہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں