ایمان مزاری کیس کی شدت پر اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں شدت آگئی ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے کیونکہ ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کی موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے اور ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر کل ہڑتال کی جائے گی اور ہفتے کے روز وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔















