او آئی سی کی خواتین کانفرنس کی تیاریوں کی بریفنگ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد میں او آئی سی کی خواتین کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، جہاں کانفرنس کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
او آئی سی کی خواتین کانفرنس کی تیاریوں کی بریفنگ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) او آئی سی کی خواتین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 12 سے 13 جولائی 2026 کو ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری برائے انسانی حقوق نے کانفرنس کے پروگرام اور غیر ملکی وفود کی سہولت کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سکیورٹی، لاجسٹکس اور مختلف وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری پر بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے وفود کے قیام کو خوشگوار بنایا جائے۔ انہوں نے پاکستان کی بہترین مہمان نوازی فراہم کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس کی تیاریوں میں شامل مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے تمام محکموں کو موثر تعاون کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ او آئی سی کی خواتین کانفرنس میں عالمی وفود شرکت کریں گے جو خواتین کے حقوق اور مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں