نائٹ پارٹیز سے ایچ آئی وی کا پھیلاؤ، وفاقی وزیر صحت کی تشویش

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نائٹ پارٹیز کو ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، جس پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نائٹ پارٹیز سے ایچ آئی وی کا پھیلاؤ، وفاقی وزیر صحت کی تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے شہروں میں نائٹ پارٹیز کی وجہ سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پارٹیز میں منشیات کے استعمال اور غیر محفوظ جنسی سرگرمیوں کی وجہ سے ایچ آئی وی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور صحت کے اجلاس میں مصطفیٰ کمال نے یہ بات کہی۔ اجلاس میں "دی نیشنل پاپولیشن کوآرڈینیشن اینڈ ریپروڈکٹو ہیلتھ بل، 2026” پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ وزیر اعظم آبادی کنٹرول کے مسئلے پر سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں کئی اجلاس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں کام کر رہی ہے۔

آبادی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں 82 فیصد فارمولا آبادی کی بنیاد پر ہے، جو کہ صوبوں کو آبادی بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سالانہ 67 لاکھ نیو بورن بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور موجودہ بجٹ میں مانع حمل ادویات پر ٹیکسز ختم کر دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں