مالی سال 26-2025 میں پاکستان کو 41.6 ارب ڈالرز ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو 8.6 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) جون 2026 میں پاکستان کو ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ، جبکہ ماہانہ بنیاد پر 18.3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے دوران 41.6 ارب ڈالرز ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ترسیلاتِ زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہوا۔ برطانیہ اور امریکا بھی زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی پاکستان کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی بہبود کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔














