روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر پابندی میں نرمی کی، 101 کمپنیوں کو اجازت

روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر پابندی جزوی طور پر ختم کر دی ہے، جس سے 101 برآمد کنندگان کو اجازت مل گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر پابندی میں نرمی کی، 101 کمپنیوں کو اجازت

ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کر دی ہے۔ روسی ویٹرنری و فائٹو سینیٹری نگرانی ادارے نے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو روسی منڈی میں آلو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی جانب سے اضافی معلومات فراہم کرنے اور برآمدی نظام کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ نئی اجازت 7 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آلو کی پیداوار اور برآمدی کنٹرول سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد پابندی میں نرمی کا فیصلہ ہوا۔

بیان کے مطابق دو پاکستانی برآمد کنندگان پر پابندی برقرار ہے، ان کی برآمدات میں قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ روس نے 2025 میں بعض پاکستانی آلوؤں میں قرنطینہ خدشات کی بنا پر پابندی عائد کی تھی، جو کہ اب جزوی طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں