پنجاب کی ‘اپنا کھیت اپنا روزگار’ سکیم نے 30 ہزار مستحق خاندانوں کو زرعی اراضی فراہم کر دی، جس کا مقصد معاشی خودمختاری اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘اپنا کھیت اپنا روزگار’ سکیم کو مختصر عرصے میں حقیقت بنا دیا۔
اس سکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین خاندانوں کو سرکاری زرعی اراضی الاٹ کی گئی ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا۔
پروگرام کے تحت 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی 20 سال کے لیے لیز پر دی جائے گی۔ ہر ایکڑ کے لیے 50 ہزار روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد بے زمین خاندانوں کو معاشی خودمختاری دینا ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی عزت نفس بحال کرنا بھی اہم اہداف ہیں۔
یاد رہے کہ سکیم کا آغاز 22 اپریل کو ہوا تھا۔ 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور 29 ہزار لاٹس کی قرعہ اندازی مکمل کی گئی۔














