تہران: شہید خامنہ ای اور اہل خانہ کی میتوں کا عوامی دیدار جاری، لاکھوں افراد کی شرکت

تہران میں شہید خامنہ ای اور اہل خانہ کی میتوں کا عوامی دیدار جاری ہے، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ایرانی حکومت نے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران: شہید خامنہ ای اور اہل خانہ کی میتوں کا عوامی دیدار جاری، لاکھوں افراد کی شرکت

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں شہید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتوں کا عوامی دیدار جاری ہے۔ ایرانی عوام کی بڑی تعداد شیشے کے تابوت میں رکھی گئی میتوں کا دیدار کر رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کل بروز اتوار نماز فجر کے بعد ادا کی جائے گی۔ آج صبح سے ہزاروں سوگواران جامع مصلیٰ میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

شہر بھر میں ٹریفک پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور متعدد افراد پیدل چل کر مقامِ جنازہ پر پہنچ رہے ہیں۔ میٹرو اسٹیشنوں پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جامع مصلیٰ میں غمزدہ افراد کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا۔ کل نماز جنازہ میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے اور ایک کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ تہران میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر سے آنے والے زائرین کے قیام کے لیے 5 ہزار سے زائد اسکول اور کلاس رومز کھول دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں