استنبول میں ترک صدر اور شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
استنبول: (رائیٹ ناؤ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
ترک صدر نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر گہری نظر رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترک صدر نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری ہے اور کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکیہ نے تاریخی طور پر پاکستان کی مدد کی ہے۔ زلزلوں، سیلابوں کے دوران امداد فراہم کی گئی۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔















