مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت سے انکار، بھارتی دوغلی پالیسی بے نقاب

نریندر مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت سے انکار، خارجہ پالیسی پر سوالات۔ بی جے پی-اسرائیل تعلقات واضح۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت سے انکار، بھارتی دوغلی پالیسی بے نقاب

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ اس فیصلے نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

مودی کی غیر حاضری نے اسرائیل اور بی جے پی کے تعلقات کو واضح کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے گورنر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کو ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں بھیجا گیا ہے۔

مودی کی اس فیصلے پر بھارت میں بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مختلف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی امریکہ اور اسرائیل کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر مودی کی سفارتکاری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ایران سے تیل اور تجارت کے معاملات پر بھارت کی دوغلی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں پاکستان کے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شریک ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں