سنگاپور: دنیا کا مہنگا ترین خط ‘بورڈو لیٹر’، قیمت 50 لاکھ ڈالر سے زائد

تاریخی ‘بورڈو لیٹر’ سنگاپور میں محفوظ، نایاب ڈاک ٹکٹوں کی اہمیت کے باعث دنیا کا مہنگا ترین خط قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنگاپور: دنیا کا مہنگا ترین خط 'بورڈو لیٹر'، قیمت 50 لاکھ ڈالر سے زائد

سنگاپور: (رائیٹ ناؤنیوز) سنگاپور کے ایک گمنام کلیکٹر کے پاس موجود تاریخی ‘بورڈو لیٹر’ کو دنیا کا مہنگا ترین خط قرار دیا گیا ہے، جس کی قیمت 50 لاکھ ڈالر سے بھی زائد بتائی جاتی ہے۔ اس خط کی اہمیت اس پر لگے نایاب ڈاک ٹکٹوں کی وجہ سے ہے، نہ کہ اس کے متن کی وجہ سے۔

یہ خط 4 اکتوبر 1847 کو برطانوی نوآبادی ماریشس کے شہر پورٹ لوئس سے فرانس کے شہر بورڈو بھیجا گیا تھا۔ خط میں شراب کے تاجر ایڈورڈ فرانسس نے 48 بیرل شراب وصول کرنے اور ان کی فروخت کی اطلاع دی تھی۔

خط پر دو نایاب ڈاک ٹکٹ، ‘ماریشس بلیو’ اور ‘ماریشس پنک’ استعمال ہوئے تھے جو اسے دنیا کا مہنگا ترین خط بناتے ہیں۔ ان ٹکٹوں کی تیاری میں غلطی کے باعث صرف 500 ٹکٹ شائع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ان ٹکٹوں میں سے صرف 27 اصل ٹکٹ باقی بچے ہیں، جو دنیا کے نایاب ترین نوادرات میں شمار ہوتے ہیں۔ ماریشس بلیو ٹکٹ کی مالیت 1 کروڑ 14 لاکھ سے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بورڈو لیٹر کو آخری بار 1993 میں نیلام کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ایک سنگاپوری کلیکٹر کی تحویل میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں