شہباز شریف کا دورہ ایران; پاکستان کا بھارت کو پانی روکنے پر انتباہ

پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر خبردار کیا، جبکہ وزیراعظم ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کا دورہ؛ پاکستان کا بھارت کو پانی روکنے پر انتباہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو توڑنا غیر قانونی ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش خطے کے امن کے لیے خطرناک ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور ترک صدر کی دعوت پر استنبول جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے، جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ افغان ناظم الامور کو بھی احتجاجی خط دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو حال ہی میں ‘انٹرنیشنل اولیو کونسل’ کا مستقل رکن بنا لیا گیا ہے، جس سے زیتون کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں