مریم نواز کا پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 سال میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، طلبہ کو ای بائیکس بھی فراہم کی جائیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں اور طلبا کو ای بائیکس دینے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ای ٹیکسیاں اور ای تھری وہیلرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی قائم کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ کام کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی اور ہر بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلیٰ خود ادا کریں گی۔ سرکاری ملازمین کو بھی ای بائیکس آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ منصوبہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں