سپریم کورٹ پر وکلا کا دباؤ، عمران خان کو انصاف دلانے کی اپیل

عمران خان کے وکلا نے سپریم کورٹ سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے، جو عدالت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ پر وکلا کا دباؤ، عمران خان کو انصاف دلانے کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمران خان کے وکلا نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جو قانون دوسروں پر لاگو ہے، وہی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ قانون کی تشریح کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکم کے خلاف عدالت کے پہلے بھی احکامات آئے ہیں اور انصاف کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

وکلا نے مزید کہا کہ 27 بار ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے بلکہ آئین و قانون کے مطابق انصاف چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ چیمبر اپیل کو فوری سنیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے وجود کو منوانا ہے اور آئینی مقدمات کی اپیلیں آئینی عدالت میں ہی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکم کے خلاف عدالت آنا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ 16 ماہ سے جیل میں ہیں اور یہ معاملہ قید تنہائی اور میڈیکل مسائل کا بھی ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ کرمنل لا کا دائرہ اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے اور یہ تقسیم قانون کے مطابق نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں