بھارت میں بھی پی ایس ایل کی مقبولیت، گوگل پر سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس میں ساتویں نمبر پر

پی ایس ایل نے بھارت میں 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایونٹس کی فہرست میں ساتواں مقام حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے 2025 میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست میں ساتواں مقام حاصل کر لیا ہے۔

گوگل نے بھارت میں 2025 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست جاری کی، جس میں انڈین پریمیئر لیگ پہلے اور ایشیا کپ دوسرے نمبر پر رہیں۔

بھارتی صارفین نے پی ایس ایل کو مقبول عالمی ایونٹس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سرچ کیا، جو لیگ کی بین الاقوامی مقبولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر پی ایس ایل کے میچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی زیرِ بحث رہتی ہیں، جو اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی دلیل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں