ون لنک نے پاکستان میں پہلا مقامی کریڈٹ کارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جو بینکاری شعبے میں بڑی تبدیلی لائے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں پہلا مقامی اسکیم کا کریڈٹ کارڈ جلد متعارف ہوگا۔ ون لنک نے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے یہ کارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اس قدم سے ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی اپنی پے منٹ اسکیم موجود ہے۔ اس کارڈ کے تحت لوگ ملکی اور غیر ملکی ادائیگیاں کر سکیں گے۔
ون لنک کے چیف ایگزیکٹو نجیب آگرہ والا نے کہا ہے کہ یہ کریڈٹ کارڈ بینکاری شعبے میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ یہ منصوبہ مالیاتی نظام کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پے پاک کریڈٹ کارڈ کا پورے پاکستان میں استعمال ممکن ہوگا۔ لچکدار ادائیگی کے نظام کی بدولت بینک بھاری سرمایہ کاری کے بغیر یہ سہولت فراہم کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ ون لنک نے 2016 میں پاک اسکیم متعارف کرائی تھی جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا استعمال مختلف شعبوں میں بڑھ رہا ہے۔













