پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے 35 امیدواروں کا اعلان کر دیا، انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے 35 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدواروں میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ اور مظفرآباد کے حلقے شامل ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری فہرست میں میرپور ڈویژن سے ایل اے-1 میرپور 1 کے لیے افسر شاہد، ایل اے-2 چکسواری کے لیے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور شہر کے لیے یاسر سلطان اور دیگر حلقوں کے لیے مختلف امیدوار شامل ہیں۔
کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 سے ملک ظفر اور ایل اے-9 سے جاوید اقبال بھڈھانوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ باغ، سدھنوتی اور پونچھ کے مختلف حلقوں میں بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت نے امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کا انعقاد 2026 میں ہوگا، جس میں مختلف سیاسی جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔













