پاکستان کی ایران سے خام تیل کی درآمدات پر بچت، اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے تجارت میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق، ایران سے خام تیل کی درآمد پر پاکستان سالانہ 340 ملین ڈالر بچا سکتا ہے۔ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے تجارت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ایران سے خام تیل کی درآمدات پر بچت، اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے تجارت میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) مالی تجزیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ایران سے خام تیل کی درآمدات پر سالانہ 340 ملین ڈالر کی بچت کرسکتا ہے۔ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دو طرفہ تجارت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر 2012 کی پابندیوں سے پہلے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مستحکم تھے۔ مالی سال 2010 میں تجارت کا حجم 1.2 ارب ڈالر سے زائد تھا۔

عالمی پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کی تجارت میں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کو پاکستان چاول، کینو، اور دیگر مصنوعات برآمد کرتا تھا، جبکہ ایران سے خام تیل اور صنعتی مواد درآمد کیا جاتا تھا۔

رپورٹ میں مستقبل میں سرحدی علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ ان زونز کے ذریعے تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 10 سے 20 فیصد کم قیمت پر بچت ممکن ہوگی۔ اسی طرح اسٹیل اور دیگر خام مال کی درآمد سے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں