وزیراعظم کا تشدد کے متاثرین کی حمایت پر زور، عالمی اداروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے متاثرین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا تشدد کے متاثرین کی حمایت پر زور، عالمی اداروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خاتمے اور انسانی وقار کے تحفظ کا عزم دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور غیر انسانی سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تشدد انسانی حقوق، عالمی قوانین اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے متاثرین کو طبی، نفسیاتی، قانونی اور سماجی معاونت کی فراہمی پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تشدد کے مرتکب عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔ ریاستی تحفظ، قانون پر عملدرآمد اور ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی قابضین تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں