یومِ عاشورہ: ملک بھر میں مذہبی عقیدت، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے روٹ پر رکاوٹیں اور موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوم عاشورہ ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی سخت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ان مواقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ موبائل فون سروس اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

جلوسوں کے روٹ پر غیر ضروری آمدورفت کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ عوام کی حفاظت کے لیے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یوم عاشورہ کا دن مسلمانوں کے لیے صبر اور قربانی کا پیغام ہے۔ امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس عظیم قربانی کی یاد میں ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر شام غریباں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس میں ذاکرین واقعہ کربلا کے بعد پیش آنے والے حالات پر روشنی ڈالیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں