بلوچستان میں کان کنی پروجیکٹ کا آغاز، بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع

بلوچستان میں کان کنی پروجیکٹ سے بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع ہوگئی، جس سے خضدار اور نوکنڈی میں ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں کان کنی پروجیکٹ کا آغاز، بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بلوچستان میں کان کنی پروجیکٹ کے تحت بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ خام مال صنعتی شعبوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان کے معدنی شعبے میں پیشرفت کے بعد 22 سال قبل ہونے والے معاہدے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بلوچستان میں بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بڑے پیمانے پر بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار اور برآمدات کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے 2004 میں معدنیات کی تلاش کے لیے لیز حاصل کی تھی جس کی اہمیت اب واضح ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نومبر 2025 میں بلوچستان حکومت کو بیرٹ پروجیکٹ میں حصہ دار بنایا گیا۔ جرمنی کی ڈی ایم ٹی کمپنی کو پراجیکٹ کی منیجمنٹ اور کنسلٹنسی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی پی ایل کے مطابق خضدار اور نوکنڈی میں بیرٹ، سیسہ اور جست کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ اس پروجیکٹ سے ان علاقوں میں ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں