حکومت نے برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی، جس سے برآمدی لاگت میں کمی اور مسابقت میں بہتری کی توقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)حکومت نے برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت وصول کی جانے والی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ ڈیوٹی فنانس ایکٹ 1991ء کے تحت نافذ کی گئی تھی۔ برآمدکنندگان نے وزیر اعظم سے سفارش کی تھی کہ اس ڈیوٹی کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ برآمدی لاگت میں اضافہ کر رہی تھی۔
حکومت نے برآمدکنندگان کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے برآمدی شعبے کو ریلیف ملے گا اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت میں بہتری آئے گی۔













