صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، موٹروے بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب احتجاج کرتے ہوئے موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگا کر موٹروے کے دونوں اطراف کو بند کر دیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی جلد موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
نوشہرہ اور چارسدہ سے بھی پی ٹی آئی کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ چکا ہے جبکہ موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوانی انٹرچینج (417 کلومیٹر) سڑک بند ہے۔














