پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی بجٹ پر فیصلہ کرے گی۔بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی کمیٹی کو بجٹ کے فیصلے کا ذمہ دار ٹھہرایا، اور عوامی ریلیف کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کی ممکنہ تاریخ کا بھی ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پارلیمانی کمیٹی بجٹ پر فیصلہ کرے گی، عوامی ریلیف پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی بجٹ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس 12 جون کو متوقع ہے، سمری بھیجی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ ایک آئینی اور قانونی مسئلہ ہے جس پر غور جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عوام یوٹیلیٹی بلز اور پٹرول کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی سے ملاقات کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 34 ہفتوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے، جس نے نفرت کو جنم دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقاتیں بحال ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیتیں، اور پارٹی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی۔ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف ہمارا بیانیہ واضع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں