الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں میں انتخابی نتائج روک دیے اور دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان: (رائیٹ ناؤ نیوز) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 5 حلقوں میں انتخابی نتائج روک دیے ہیں اور مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا ہے کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان حلقوں کے حتمی نتائج کو مؤخر کیا گیا ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ دوبارہ پولنگ کے بعد نتائج جاری کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ جے بی اے 8، جی بی اے 13، جی بی اے 15، جی بی اے 16 اور جی بی اے 17 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نتائج جاری نہ کریں اور پوسٹل بیلٹس کو کھولنے اور گنتی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔













