پنجاب میں کم عمر بچوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا فیصلہ

پنجاب میں 16 سال کے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارننگ چالان ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم عمر طلبہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے ہتھکڑیاں لگانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ پنجاب میں 16 سال کے بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔

پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منائے گی اور ٹریفک کے لیے ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ کم عمر ڈرائیورز سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی اور پہلی بار وارننگ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ والدین کو ٹریفک قوانین کے بارے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بچوں کو ہیلمٹ کی عادت ڈالنے پر زور دیا اور کہا کہ قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی کہ عوام کی عزت نفس کا خیال رکھے اور بداخلاقی سے گریز کرے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے وارننگ دی جائے اور غلطی دہرانے پر کارروائی کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں