صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ پر تحفظات زیر غور

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان بجٹ پر اختلافات دور کرنے کے لئے صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بجٹ پر ملاقات، اتحادی جماعتوں کے تحفظات زیر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بجٹ پر تحفظات دور کرنے کے لیے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات آج ہوگی۔ وفاقی بجٹ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا، جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں اتحادی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت شرکت کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان موجود ہوں گے۔

اجلاس میں بجٹ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ یہ ملاقات حکومتی اتحاد میں موجود اختلافات کو دور کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد سے اتحادی جماعتوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں