فریج میں کچھ غذائیں رکھنا ان کی غذائیت اور ذائقہ متاثر کر سکتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فریج ہر باورچی خانے کا اہم حصہ ہوتا ہے جو کھانے کو تازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن ہر چیز کو ٹھنڈا کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ کچھ غذائیں فریج میں رکھنے سے خراب ہو سکتی ہیں یا ان کی غذائیت متاثر ہو سکتی ہے۔
آلو کو فریج میں رکھنے سے اس کا نشاستہ شکر میں تبدیل ہو جاتا ہے، جبکہ کیلے فریج میں رکھنے سے ان کا ذائقہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ تربوز اور خربوزے کمرے کے درجہ حرارت پر زیادہ دیر تک تازہ رہتے ہیں۔
پیاز اور لہسن فریج میں رکھنے سے جلد خراب ہو جاتے ہیں، جبکہ ہاٹ سوسز کا ذائقہ کمزور ہو سکتا ہے۔ کافی کو فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ متاثر ہوتا ہے، جبکہ مصالحہ جات کی خوشبو اور ذائقہ کم ہو جاتا ہے۔
ٹماٹر، کھیرا، گاجر اور مرچیں فریج میں رکھنے سے اپنی قدرتی نمی اور ذائقہ کھو دیتے ہیں۔ تیل بھی سردی میں جم جاتے ہیں، اس لیے انہیں فریج میں نہ رکھیں۔
چاکلیٹ، جیم، جیلی، مکھن، شہد اور پینٹ بٹر کو بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی ساخت اور ذائقے کو متاثر کرتا ہے۔















