ایران کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی

ایرانی وزیر خارجہ نے یو اے ای کی سرزمین کے استعمال کا دعویٰ کیا اور دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی پیشکش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا الزام: امریکا و اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی، ثبوت موجود

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو وہ دکھا سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں یو اے ای نے بھی شرکت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات، ایران کے ساتھ ان کے تعلقات میں خرابی کی وجہ ہیں۔

عباس نے لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مکمل اختیارات کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں اور ان کی ہدایات فوری حکام تک پہنچتی ہیں۔ مزید کہا کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک کو مطلع کیا گیا کہ حملے کی صورت میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم ایران کی طاقت کا اندازہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی نے کہا کہ 28 فروری کے حملے کے وقت وہ سپریم لیڈر کے دفتر میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے محفوظ مقام پر منتقلی سے انکار کیا تھا، ان کی جان کی حفاظت کو ترجیح دی جارہی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں