آن لائن ٹیکسی سروس میں ہراسانی کے واقعات پر سخت احکامات

وفاقی محتسب نے آن لائن ٹیکسی سروس میں ہراسانی کے واقعات پر سخت اقدامات کرتے ہوئے کمپنی سے تین سال کی شکایات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے آن لائن ٹیکسی سروس میں مسافروں کی ہراسانی کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کمپنی سے تین سال کی شکایات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

فوزیہ وقار نے آن لائن ٹیکسی سروس کو سات دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کمپنی سے انکوائری کمیٹی کی موجودگی اور ہراسانی کی شکایات کے نمٹانے کے اندرونی طریقہ کار کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

کمپنی کے حفاظتی نظام کی جانچ شروع کردی گئی ہے اور عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور پر مسافر سے نامناسب گفتگو اور گاڑی کو غلط سمت موڑنے کے الزامات ہیں، جس پر خاتون مسافر نے ہراسانی کی درخواست دائر کی ہے۔

اس تناظر میں کمپنی کے اینٹی ہراسمنٹ نظام کی جانچ ضروری قرار دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں