امریکی سینیٹر کے مارکو روبیو سے ایران مذاکرات پر سخت سوالات

امریکی سینیٹر کوری بکر نے وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ایران کے معاملے پر سخت سوالات کیے، ایران سے ڈیل کی کوشش پر اعتراض۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹر کوری بکر کے سخت سوالات، ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں؟

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بکر نے وزیرخارجہ مارکو روبیو پر ایران کے معاملے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سینیٹ میں سوال کیا کہ امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟

کوری بکر نے مزید کہا کہ یہ وہی ڈیل ہے جسے امریکا پہلے ہی مسترد کر چکا تھا۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر رکھی ہے، جس پر تشویش پائی جارہی ہے۔

مارکو روبیو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی ہے اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جارہی۔ انہوں نے مذاکرات کو انتہائی تکنیکی قرار دیا جو فوری طور پر طے نہیں ہوسکتے۔

روبیو نے مزید وضاحت کی کہ ماہرین کی میٹنگز مہینوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ ایران کو اپنے افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں