وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں متبادل توانائی ذرائع کے استعمال پر زور دیا گیا۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات پر اجلاس ہوا۔ انہوں نے صنعت و تجارت کے فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق، ملکی پیداور بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے مؤثر پالیسی اقدامات جاری ہیں۔ اصلاحات کو عوامی فلاح و بہبود کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی تشکیل بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے ترقیاتی پالیسیز کے نفاذ کے لئے وزارتوں میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ مختلف پالیسی تجاویز پر بریفنگ بھی دی گئی۔















