اقوام متحدہ دیوالیہ پن کے قریب، چین اور امریکا کی ادائیگیوں میں تاخیر

اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار، امریکا پر 4 ارب اور چین پر 455 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔ ادارے کی 42 فیصد فنڈنگ ان دونوں ممالک سے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ دیوالیہ پن کے قریب، چین اور امریکا کی ادائیگیوں میں تاخیر

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ ادارہ دیوالیہ پن کے دہانے پر ہے۔ اگست کے وسط تک اقوام متحدہ کے پاس نقد رقم ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکا اور چین جو اقوام متحدہ کے بڑے مالی معاونین ہیں، اپنی واجب الادا رقوم کی ادائیگی روک رہے ہیں۔ اس سے اقوام متحدہ کی مالی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔

امریکا نے تقریباً 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں نہیں کیں اور اقوام متحدہ کے کئی پروگرامز اور ایجنسیوں سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ اس کے برعکس چین نے حالیہ دنوں میں 850 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔

چین کی جانب سے 455 ملین ڈالر کی ادائیگی ابھی باقی ہے، جس سے مالی بحران مزید سنگین ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی فنڈنگ کا 42 فیصد امریکا اور چین سے آتا ہے، ان کی ادائیگیوں میں خلل ادارے کے لیے سنگین خطرات پیدا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ مالی بحران کی وجہ سے اقوام متحدہ کو 3 ہزار ملازمتیں ختم کرنی پڑی ہیں اور کئی دفاتر بند ہو چکے ہیں۔ امن مشنز متاثر ہوئے اور فوجی تعاون کرنے والے ممالک کو ادائیگیاں مؤخر کر دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں