ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکا سے مذاکرات ختم کیے جا سکتے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو ایران امریکا سے مذاکرات ختم کر دے گا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل پر مجبور کر دیں گی۔ قانی نے مزید کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کو ہرمز کی طرح متاثر کر سکتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران فوجی جواب دینے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امریکی افواج بھی نتائج بھگتیں گی۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر نیتن یاہو کے ساتھ بدزبانی سے پیش آئے۔ یہ امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔













